اوکاڑہ،20 ستمبر(اے پی پی): لیسکو چیف ایگزیکٹیو شاہد حیدر اور ایس ای اوکاڑہ جمشید زمان کے احکامات کی روشنی میں انجینئر محمد جمال ایکس ای این آپریشن کینٹ ڈویژن اوکاڑہ،ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن زاہد پرویز مسعود اور ان کی ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کینٹ ڈویژن اوکاڑہ کے علاقےمحبوب عالم چوک( پیزا ہاؤس) سبزی منڈی روڈ اور غلہ منڈی روڈ پر حاجی یاسین المشہور گھی والا پرگرینڈ آپریشن کیا جہاں مختلف جگہوں پر ڈائریکٹ سپلائی لگائی پائی گئی۔بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
انجینئر محمد جمال ایکس ای این آپریشن کینٹ ڈویژن اوکاڑہ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ملکی خزانہ کو بڑا نقصان پہچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ کنڈیاں لگانے والوں کو ڈیڈکشن بل ڈالے جا رہے ہیں کروڑوں روپے کی ریکوری متوقع ہے۔