ملتان؛ شہر کے خارجی و داخلی راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، کمشنرکی ڈبلیو ایم سی کو ہدایت

44

ملتان،21ستمبر(اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہم شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک  دیتے کہا ہے کہ شہر کے خارجی، داخلی راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 کمشنر عامر خٹک نے شہریوں کی شکایت پر نوٹس بھی لیا اور  صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔

 سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مظفر آباد کی مرکزی شاہراہ کی صفائی جاری و ساری ہے، 30 ٹرالیاں کوڑے کی اٹھائی جاچکی، مزید کوڑا کرکٹ اٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل آپریشن میں 50 ورکرز، 2 سیکٹر افسر، 2ڈمپر ٹرک،2 لوڈر،4ٹرالیاں، ایک بلیڈ استعمال کیا گیا ہے اور اسپیشل صفائی میں 125 ٹن کوڑا اٹھا کر روڈ کلئیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد صفائی آپریشن مزید ایک روز جاری رہے گا۔