بھکر،21 ستمبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے گاؤں میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام زور و شور سے جاری ہے، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی ہدایت پر تحصیل منکیرہ کی گیارہ یونین کونسلز سمیت ڈگر کوٹلی،لتن میں گلیوں محلوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ علاقہ جات کی صفائی نمبرداروں، کمیٹی ممبران کی زیرنگرانی ہر یونین کونسلز میں تین تین ورکرز روزانہ کی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔
صفائی کے نظام کی مکمل طور پر منظم طریقہ سے ڈیش بورڈ کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سیکرٹری یونین کونسل غلام اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ خرم حمید روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں اور علاقوں کا دورہ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الطاف حسین صفائی کو ویری فائیڈ کرکے ڈیش بورڈ پر چیک کرتے ہیں۔