جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 16ویں روز بھی جاری،10395 افراد پکڑ لیے گئے

9

 

ملتان،23ستمبر(اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 16ویں روز بھی جاری، ایک روز میں مزید 150بجلی چور پکڑے جانے پر مجموعی تعداد10395 ہوگئی،112نئے مقدمات درج ہونے سے کل تعداد3974 ہوگئی جبکہ گرفتارہونے والے بجلی چوروں کی تعداد686 ہوگئی، مجموعی طورپر 29 کروڑ51لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 8کرور48لاکھ روپے جرمانہ وصول ہوا۔

 میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 22ستمبر 2023ء کو 145گھریلو، 4کمرشل اور ایک زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی۔اب تک مہم میں ملتان سرکل میں 1632بجلی چوروں کو58566378روپے جرمانہ عائد اور593مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ28 بجلی چوروں کوگرفتار کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 1230صارفین کو68789032 روپے جرمانہ عائد اور1134مقدمات کا اندراج ہواجبکہ22بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 2197صارفین کو17198826 روپے جرمانہ عائد اور229 مقدمات درج ہوئے جبکہ 149افراد گرفتار ہوئے۔بہاولپورسرکل میں 599صارفین کو24632263روپے جرمانہ عائد اور381 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 128افراد گرفتار ہوئے۔ساہیوال سرکل میں 785صارفین کو30330718روپے جرمانہ عائد اور399مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ105افراد گرفتار ہوئے۔رحیم یار خان سرکل میں 531صارفین کو23649167روپے جرمانہ عائد اور328مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 137 افراد گرفتار ہوئے۔ مظفرگڑھ سرکل میں 1700صارفین کو35369334 روپے جرمانہ عائد اور471مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ66 بجلی چوروں کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔بہاولنگر سرکل میں 1064 صارفین کو 11777712 روپے جرمانہ عائد اور163 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ47 بجلی چورگرفتار ہوئے۔ خانیوال سرکل میں 657صارفین کو24842608 روپے جرمانہ عائد اور 192 مقدمات کا اندراج ہوجبکہ 4بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا۔