لاہور،24ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اتوار کو لاہور پہنچتے ہی علی الصبح گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبوں کا دورہ کیا۔انہوں نے منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز سے مصافحہ کیا اورعلی الصبح تک کام ہوتا دیکھ کر و رکرزکوشاباش دی۔
وزیر اعلی نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے بارشوں کے دوران منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی اورسنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔