رحیم یار خان؛حکومت پنجاب کادیہی علاقوں کے گھرانوں کوگھربیٹھے باعزت روزگارفراہم کرنےکااہم اقدام

31

رحیم یار خان،26 ستمبر(اے پی پی):حکومت پنجاب نے دیہی علاقوں کے گھرانوں کوگھربیٹھے باعزت روزگارفراہم کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے ۔

اس حوالے سے نواحی علاقے تاج گڑھ میں پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے خود مختار پروگرام کے تحت 150گھرانوں میں گائے اوربھینسیں تقسیم کرنےکی تقریب کا انعقاد ہوا ۔بینظیرانکم سپورٹ سے رجسٹرڈشادی شدہ خواتین کواین آرایس پی،پی ایس پی اورآئی آرایم کے تعاون سے جانورتقسیم کیے گئے۔

 ڈپٹی کمشنرشکیل احمدبھٹی کے ہاتھوں رجسٹرڈ گھرانوں میں گائے اوربھینسیں تقسیم کی گئیں ، اس حوالے سے پی ایس پی فوکل پرسن،محمدہاشم اختر، صوبیہ اشرف،محمداحمدنے ڈپٹی کمشنرکوبریفنگزدیں۔

ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلع میں پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت تین پروگرامز جاری ہیں، آ غوش ، خود مختار ، بنیاد پروگرامز اس پراجیکٹ کے تحت جاری ہیں، خود مختار پروگرام کے تحت ضلع کے 150 گھرانوں میں مویشی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔