قصور،26ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کی اپگریڈیشن کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کہاکہ اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی صفائی وستھرائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لکھنیکے کے دورے کے موقع پر کیا ۔
دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی معیار صفائی و ستھرائی اور اساتذہ و عملے کی حاضریوں کو چیک کیا۔ڈی سی نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا،تمام تر اقدامات کیساتھ ساتھ نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایات کی اور طالبات کوآشوب چشم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔