مستونگ بم دھماکے میں شہید ڈی ایس پی سٹی نواز کشگوری کی نماز جناہ ادا کردی گئی

24

مستونگ ،29ستمبر(اے پی پی): مستونگ بم دھماکے میں شہید ڈی ایس پی سٹی نواز کشگوری کی نماز جناہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، ایڈیشنل آئی پولیس سلمان چوہدری ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے شرکت کی ۔

چاق چوبند دستے نے شہید ڈی ایس پی نواز گشکوری کو سلامی بھی پیش کی، شہید ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی،مستونگ بم دھماکے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔