اوکاڑہ؛جشن عید میلادالنبی ﷺ کا تاریخی جلوس سر شام فیضان مدینہ سے برآمد

27

اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی):جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا اوکاڑہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس فیضان مدینہ سے برآمد ہوا، ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے  شرکت کی۔ عید میلادالنبی ﷺ  کے سلسلہ میں دعوت اسلامی کے بڑے جلوس میں عاشقان رسولﷺ، بچے، بوڑھے، جوان ہر طبقہ فکر کے لوگ بلند آواز میں سرکار کی آمد مرحبا اور درودِ سلام کے ورد کے ساتھ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سے اظہار محبت کر  رہے  ہیں ۔

 جلوس شہر بھر میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فیضان مدینہ جا کر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔