کراچی،29ستمبر (اے پی پی):کراچی بھر میں سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود و سلام کی صدائیں بلند رہیں ۔میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے نعتوں کی محافل کا انعقاد بھی جاری رہا اور جلوس بھی نکالے گئے ۔