ڈیرہ غازی خان میں 5 روزہ پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی

43

ڈیرہ غازی خان،30ستمبر(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں 5 روزہ پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی،8 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان میں انسدادپولیو کی قومی مہم2  سے 6اکتوبر تک جاری رہے گی اور ضلع بھر میں5سال سے کم عمر8لاکھ بچوں کو پولیوکےحفاظتی قطرے پلائے جائینگے اور اس علاوہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جائیگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد پولیو کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں اوع ڈیرہ غازیخان بارڈر ایریا ہونے پر ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ الائیڈ محکمے انسداد پولیو کی قومی مہم میں محکمہ ہیلتھ کا بھرپور ساتھ دیں اور لاکھانی،جھنگی میں سکیورٹی ایشوز کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان کے تحت ضلع میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد اسد چاندیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری سمیت ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔