ملتان؛ شہری پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جائے، وقاص فرید قریشی 

38

ملتان، 30 ستمبر(اے پی پی ): جنرل سیکرٹری چائلڈ رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں وقاص فرید قریشی  نے کہا ہے کہ پولیو کے دو قطرے بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں، شہری پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار یو سی 68 طرف مبارک دوئم میں جنرل سیکرٹری چائلڈ رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں وقاص فرید قریشی نے بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے کیا۔ میاں وقاص فرید قریشی نے مزید کہا کہ2تا6 اکتوبر پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں یہ بچے ہمارا اثاثہ ہیں انہیں عمر بھر کی معذور ی سے بچانا ہمارا قومی فریضہ بھی ہے۔
اس موقع پریعقو ب خان، غلام عباس،ڈاکٹر نبیل، محمد اظہرنذیر،احمدخان،سمیع خان ،  میڈم شبانہ ثمن ناز، ا ویس فرید قریشی، امان علی ، محمد شاہد ،محمد قاسم ، شازیہ،اقصیٰ،صائمہ خان  ، میاں اسید ، میاں احمدودیگر شریک تھے۔