پنڈی بھٹیاں؛مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

53

پنڈی بھٹیاں،30ستمبر(اے پی پی ):مین بازار میں شہریوں کی شکایت پر محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو مضر صحت گوشت سمیت گرفتار کر لیا ہے۔قصاب نیاز عرف بلا اپنی دوکان پر مضر صحت گوشت فروخت کر رہا تھا، شہریوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر  نے پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو گوشت کی چیکنگ کے بعد کارروائی کرنے کی ہدائت کی جس پر مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر قصاب کو گوشت سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا گیا اور بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر فریزر میں رکھا ہوا مزید مضر صحت گوشت برآمد کر کےمحکمہ لائیوسٹاک کے انچارج ڈاکٹر حسن نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے مقدمہ درج کروا دیا ۔

اطلاعات کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کر رہا تھا ،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔