ملتان، 30ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاءمیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے دوران 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر پولیو مہم کا آغاز کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے کہا کہ 2 اکتوبر تا 6 اکتوبر تک مہم میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی ایکشن ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو فیلڈ میں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی،بدقسمتی سے پولیو فری پاکستان کا خواب تاحال پورا نہیں ہوسکا اس لئے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔