انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے؛ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

29

کوئٹہ ،30ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا  ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے،  ہم انجینئرز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے روشن مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیرمین نجیب ہارون کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ملاقات کے دوران انجینئرز  کو درپیش مشکلات اور ٹیکنیکل الاونس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا   کہ آپ انجینئرز حضرات ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ہماری رہنمائی کریں کہ ہم اپنے بجلی کے روایتی نظام کو سولر انرجی پر کس طرح منتقل کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں مستونگ میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے دعا کی گئی۔