بھکر؛ پولیس کی  جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار

10

بھکر،یکم اکتوبر(اے پی پی):پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، موٹر سائیکل چور عبدالستار کو گرفتار کر کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 01 لاکھ روپے برآمد کر لیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ٹک ٹاکرکو  گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لئے ہیں۔

 02 کس چور شہزاد اور اسد کو  گرفتار کر کے  قبضہ سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیا ہے ۔ 02 کس چور شاکر اور ثناء اللہ گرفتار کر کے  قبضہ سے مسروقہ رقم 25 ہزار روپے برآمد کر لیا  گئے ہیں  اور  ایک کس چور عقیل کو گرفتار کر کے  قبضہ سے ایک عدد چوری شدہ  موبائل اور نقدی رقم 85 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ۔