بھکر،5 اکتوبر( اے پی پی): پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاﺅن جاری،ایس ایچ اوتھانہ سٹی دریاخان معہ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش میثم رضا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد کرلی۔
انچارج چیک پوسٹ داجل نے ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی سمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے 3800 لیٹر ڈیزل برآمد کر کے مقدمات درج کیے۔ایس ایچ او تھانہ سرائے معہ ٹیم نے ایک مجرم اشتہاری کیٹیگریBگرفتار کر لیا۔











