ساہیوال،14 اکتوبر( اے پی پی ): فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ، وکلاء برادری آج عدالتی کارروائیوں کا حصہ نہیں بنے گی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
صدر بار معتصم سلطان کا کہنا ہے کہ تمام اسلامی برادری مل کر فلسطین پر اسرائیلی محاصرہ و قبضہ ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ،ڈویژنل بار فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے ۔