بھکر؛ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ،چار اشتہاری ملزمان ،دو ایرانی ڈیزل سمگلر،ایک چور گرفتار

50

بھکر،14 اکتوبر( اے پی پی ): بھکر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او بہل احمد عباس خان نے چوری کے ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر مالیتی 15ہزار روپے برآمد کر لی۔

ایس ایچ او سرائے مہاجر احسان اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ چاراشتہاری ملزمان کیٹگری B گرفتار کر لئے ۔انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین ایس آئی نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ارشد علی اور طاہر حسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دو عدد گاڑیاں جن پر غیر قانونی ٹینکیاں نصب تھیں 3600 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔