اوکاڑہ؛انسداد سموگ کیلئے تمام متعلقہ محکمے کاروائیاں جاری رکھیں،ڈی سی کا ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

31

 

اوکاڑہ ،14 اکتوبر( اے پی پی ): اوکاڑہ،14اکتوبر(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لئے تمام متعلقہ محکمے کاروائیاں جاری رکھیں، انسداد سموگ کا سبب بننے والے بھٹہ خشت، فیکٹریوں کارخانوں، دھان کی باقیات کوآگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹر یٹر افضال حسین سمیت محکمہ ماحولیات ،محکمہ لیبر ،محکمہ سوشل سکیورٹی ،محکمہ انڈسٹری ،محکمہ سول ڈیفنس ،محکمہ زراعت اور چیف افسران نے شرکت کی۔

 تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے انسداد سموگ کے لئے اپنے محکموں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ لیبر کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی بھٹہ خشت نہیں چلنا چاہیے اور جوفیکٹریاں ا ور کارخانوں انسداد سموگ کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ عملہ کے ذریعے کاشتکاروں کو دھان کی فصلوں کوآگ نہ لگانے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر آگاہی دیں اور اگر پھر بھی کاشتکار دھان کی باقیات کوآگ لگانے لگائیں تو ان کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائیں جائیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنرآفس میں جمع کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی کو ہدائیت کی کہ بھٹہ خشت ،فیکٹریوں ،کارخانوں اور دیگر کام کرنے والے اداروں کے ملازمین کے سوشل سکیورٹی کارڈز بنائے جائیں تاکہ ان لوگوں کو علاج معالجہ میںآسانی ہوسکے اور اس سلسلہ میں فیکٹری مالکان، بھٹہ خشت مالکان، ودیگر سے مشاورت کر کے سوشل سکیورٹی کارڈز کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے تاکہ کم آمدنی والے لوگوں کا مفت علاج معالجہ ممکن ہو سکے۔