لاہور، 16(اے پی پی): پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کے لیے کیمپ لاہور میں جاری ہے۔آج کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے بارش کے باعث نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے گزشتہ روز جم سیشن میں حصہ لیا تھا. پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس ماہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔