بدين، 16اکتوبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر اور ریہیبلیٹیشن سینٹر آف ملٹی پل ہینڈیکیم چلڈرن کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے بچوں میں ویل چیئرز اور سلائی مشینں تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی بچے ہماری خاص توجہ کے طالب ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم دیگر بچوں سے زیادہ ان بچوں پر توجہ دیں تاکہ یہ بچے معاشرے کے کارآمد بچے ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بدین رابیہ سید کی ذاتی کوششوں کی بدولت ویل چیئرز اور سلائی مشینیں تقسیم کی جا رہی ہیں یہ زمیداری کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ ہر ایک شہری کی ہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لئے اپنے حصے کی زمیداری محسوس کریں اس موقع پر دونو سینٹرز کے انچارج مختیار احمد برڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونو سینٹرز میں کل 93 بچے اور 8 اساتذہ ہیں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھایا جاتا ان بچوں کو یونیفارم اور کتابیں مفت دیے جاتے ہیں اس کے ساتھ مفت پک اینڈ ڈراپ اور سہ ماہی وظیفہ بھی بھی دیا جاتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد نواز کلوڑ، تھیلیسیمیا سینٹر جو انچارج ڈاکٹر ہارون میمن، سماجی کارکن عبدالمجید میمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔











