ساہیوال ، اکتوبر 18( اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فصیل شہزادکے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی نے رافع انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ساہیوال شاد مان ٹاﺅن میں ٹریفک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا۔
جس میں طلبہ کو ٹریفک قوانین، سموگ اور فضائی آلودگی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچا جاسکتا ہے ۔اور ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں بریف کیا گیا کہ محفوظ سفر کے لئے ہیلمٹ انتہائی ضروری ہے ،مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب ہیلمٹ کا چالان 2000 روپے ہو گیا ہے ،تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔
سڑک پر چلنے اور سٹرک کراس اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بارے مفصل بریف کیا گیا، ون وے کی خلاف ورزی کے نقصانات کے بارے بتایا گیا۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ کم عمر ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔سمینار کے اختتام پر ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ طلبہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹریفک فوانین کی پاسداری کریں گے اور ذمہ دار شہری بنیں گے۔
سمینار کے اختتام پر ڈاکٹر حافظ فہیم اکرم چیئرمین ، ساجد علی سی ای او، میاں محمد عمر عابد ڈائریکٹراور ثناارشاد پرنسپل نے طلبہ کو روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔











