جوہرآباد؛ ڈپٹی کمشنر کا ڈی سی کمپلیکس کا معائنہ

91

جوہرآباد،20اکتوبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا  نے ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام برانچز کے ریکارڈ کی درستگی اور اسے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیوٹی پر موجود عملہ اپنے فرائض محنت و دیانت داری سے انجام دیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی کمپلیکس میں صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کمپلیکس میں جدید ترین زیر تعمیر مسجد کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔

  اس موقع پر اے ڈی سی (جی) احمد صہیب  اے ڈی سی ( ار)محمد امیر تیمور اے سی خوشاب ملک محمد اعجاز بھی ہمراہ تھے۔