اسلام آباد 20 اکتوبر (اے پی پی): ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مرکزی اسٹوڈیو سے آج علاقائی خبروں کا آغاز کر دیا گیا۔علاقائی خبروں پر مشتمل خبرنامہ سرکاری خبررساں ادارے کی ویب سائٹ پر روازنہ نشر کیا جائے گا۔ خبرنامے کی باقاعدہ نشریات کی افتتاحی تقریب آج اسلام آباد میں اے پی پی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی نے اسٹوڈیو کا دورہ کیا اور پی سی آر سسٹم سے خبرنامے کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اسٹوڈیو میں نصب شدہ جدید ترین آلات اور پرامپٹر سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ مختصر مگر پروقار تقریب میں شعبہ ویڈیو نیوز کے اینکرز اور ٹیکنکل ٹیم نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی خبروں کی ترسیل اور نشریات عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، ایم ڈی اے پی پی نے خبرنگاری اور ویڈیو کے مواد کو بہتر بنانے میں ویڈیو نیوز سروس اور اسٹوڈیو عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں مستند خبروں کی فوری ترسیل اور جدید آئیڈیاز پر مبنی خصوصی رپورٹس پر بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ابتدائی طور پر علاقائی خبر نامہ پیر تا جمعہ روزانہ نشر کیا جائے گا جسے اے پی پی کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ اے پی پی کے یوٹیوب چینل براہ راست اے پی پی ٹی وی پر مختلف ٹاک شوز اور انٹرویوز بھی نشر کئے جاتے ہیں۔
ا











