ارومچی،20اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔نگران وزیراعظم نے ملک و قوم و امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے غزہ کے مظلوم لوگوں کے حق میں خصوصی دعابھی کی۔











