مظفر گڑھ،22 اکتوبر( اے پی پی ): فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور اسرائیل کیخلاف مظفرگڑھ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی،اس موقع پر اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔
احتجاجی ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کچہری چوک تک پہنچی جہاں ریلی میں بڑی تعداد میں شریک خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت پر بھی عالمی خاموشی شرمناک ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہزاروں بیگناہ فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام پر مسلم امہ اسرائیل کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔