ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں ہفتہ صحت کا  افتتاح 

63

بھکر،23 اکتوبر(اےپی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمن خان و ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر ندیم رضا ملک کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں ہفتہ صحت کا  افتتاح کر دیا۔

ہیلتھ ویک میں لوگوں کے مختلف ٹیسٹ جس میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ملیریا ، شو گر، ٹیوبرکلوسس اور بلڈ پریشر  بلکل مفت شامل ہیں اور اس کے علاوہ  حاملہ خواتین  کی دیکھ بھال کے حوالے سے  بھی خصوصی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔سکریننگ کےعلاوہ موقع پر ہی مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن بھی جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےعوام الناس سےاپیل کی کہ حکومت پنجاب ان کے گھر کے نزدیک یہ سہولت فراہم کر رہی ہے اب لوگوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ زیادہ سےزیادہ تعداد  میں ان ہسپتالوں میں آئیں  اور اپنا مکمل چیک اپ کروا لیں تاکہ اگران کو کوئی ایسی خطرناک بیماری ہے بھی سہی تو وقت سے پہلے اس بیماری کا ادراک ممکن ہوسکے۔