پاراچنار،23 اکتوبر (اے پی پی ): میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں بچوں کی تخلیقی صلاحتیں نکھارنے کے لئے پاک فوج کا بڑا قدم ، شمالی وزیرستان میں بچوں کی تفریح کے لیے پاک فوج کی جانب سے اپنے طرز کا منفرد اور جدید موبائل سکول قائم کر دی گیا، موبائل سکول سڑکوں پر چلتی پھرتی لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک بہترین اور انوکھا شاہکار ہے ۔
موبائل سکول کی آمد پر میران شاہ ، شمالی وزیرستان کی گلی کوچوں میں بڑوں اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ موبائل سکول بچوں کیلۓ کہانیوں کی کتابوں، کھلونوں ، مختلف گیمز اور ویڈیو گمیز سسٹم سمیت فلمز سسٹم سے بھی لیس ہے ۔ بچے موبائل سکول میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف گیمز اور فلمز کو انجوائے کررہے ہیں ۔
بچوں نے پاکستان آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاۓ ۔ علاقے کے مشران نے پاک فوج کی جانب سے اس احسن اقدام کو تعمیر وترقی میں ایک اور سنگ میل قرار دیا ۔