سیالکوٹ ؛ سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر مختلف یونین کونسل کی ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان کیڈرکے مقابلے

13

 

سیالکوٹ،23اکتوبر  (اے پی پی):سیالکوٹ  سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسل کی ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان کیڈرکے مقابلے منعقد ہوئے ۔اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے  ریجنل ایمرجنسی آفیسر  انجنیئر نوید اقبال  نے کہا کہ معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنا ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےرضاکاروں کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلوں   کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے  کیا۔ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ضلع کی مختلف یونین کونسل کے تربیت یافتہ رضاکاروں کی CERT  کے درمیان کیڈرچیلنج منعقدکروایا گیا جس میں مختلف یونین کونسلز کی ٹیموں نے شمولیت کی۔  مقابلوں  میں خواتین رضاکاروں کی ٹیم  نے بھی شرکت کی، جن میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، سیفٹی کے سینئر استادنبیل ایم آئی ڈی سی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سیالکوٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ چیلنج میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کارروائی کر کے آگ کو بجھانا، عمارت گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا،  ڈوبنے والے یا تیز بہاؤ والے پانی میں پھنس جانے والے افراد  کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔

 اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ،ٹریننگ کوآرڈینٹر شوکت علی ساجد،محمد وسیم  اور ٹر ینر علی رضانے کی۔

  آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنا ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے قبل  مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔  انہوں نے مقابلہ جیتنے والی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور بتایا کہ جیتنے والی ٹیم لاہور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے رضاکاروں کے مقابلوں میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرے گی۔