اوکاڑہ؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اچانک ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

14

 اوکاڑہ،23اکتوبر(اے پی پی ):نگران  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات کو اچانک سٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ  کیا۔وزیر اعلیٰ نے مختلف وارڈ سمیت ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق  دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی  صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔دریں اثناءایم ایس ڈسٹرکٹ  ہیڈکوارٹر ہسپتال سجاد گیلانی بھی ہسپتال  پہنچ گئے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے اچانک ہسپتال پہنچنے  کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے ہسپتال کا رخ کیا ۔نگران وزیر اعلی کے دورہ کی کسی کو اطلاع نہیں تھی۔ نگران وزیراعلیٰ نے  مریضوں کی تیمارداری کی  اور ادویات کی فراہمی کے متعلق سوالات کئے۔