میرپورخاص،24اکتوبر(اے پی پی): یوسی ڈیگان بھرگڑی میں 2022 میں فلڈ کرائسس میں آنے والی محنت کش کسان خواتین میں فصلوں کے حساب سے 3/4 ایکڑ زمین والی خواتین کسانوں میں زرعی امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔
آرٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایس پی او کے تعاون اور اکسفیئم کے مالی تعاون سے 26 محنت کش خواتین کسانوں میں امدادی زرعی سامان تقسیم کیا گیا۔جس میں 52 آوروے ،مویشی کے لئے مچھردانیاں، 52یوریا کھاد ، 26 امونیم نائٹرو فاسٹ کھاد کی بوریاں ،فصل کا بیج، کہی، رنبی ،دھانتری اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر پروجیکٹ مینیجر علی حسن نون نے بتایا کہ ایس پی او اور اکسفیئم کے تعاون سے یہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں جن کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہوا تھا اس سلسلے میں ان خواتین کسانوں کو زمین کی کاشتکاری کے لئے فصل کے بیج سے لے کر کھاد تک مکمل سامان دیا گیا ہے۔