اسلام آباد،24اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے ہونے والے پاک چین مشترکہ منصوبوں اور وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔