دریاخان،24اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شہر کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے عوام الناس کو سرکاری تعین کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے بازار میں سبزی و پھل اور چکن سمیت دیگر دکانوں کا دورہ کیا اور دوکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اے سی دریاخان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ روزانہ بنیادوں پر مارکیٹ انسپکشن کا عمل جاری رکھا جائے گراں فروشی، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالے عناصر کے خلاف بلاتاخیر ایف آئی آرز درج کی جائیں،بازاروں میں ناجائز تجاوزات کو دوبارہ ہرگز قائم نہ ہونے دیا جائے ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شاہ عالم کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمہ کے بعد کی جانیوالی شجرکاری کا جائزہ لیا۔