سرگودھا،24اکتوبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا شارق کمال صدیقی نے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،شہریوں کے مسائل سُنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھیں اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہیں۔ آرپی اورنے پولیس آفیسرز، ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران سے کہا کہ وہ عوامی اوقات کے دوران اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور عوام کی دادرسی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے دروازے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں آپ کا جو بھی جائز مسئلہ ہوفوری مجھ سے رابطہ کریں آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا فرحان اسلم، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانوں کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران بھی موجود تھے۔