پشاور؛الخدمت فانڈیشن کیجانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان روانہ

43

پشاور، 24اکتوبر(اے پی پی): افغانستان کے صوبہ ہرات میں حالیہ تباہ کن زلزلہ سے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور زلزلہ متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے متاثرہ خاندانوں کے امداد  کیلئے  الخدمت فانڈیشن پاکستان نے دوٹرک امدادی سامان فراہم کرکے روانہ کردیا ۔مذکورہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، ترپال، غذائی اجناس اور ادویات شامل تھیں۔ امدادی سامان کو آج پشاور پریس کلب کے سامنے الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ کے حوالہ کیا۔