نوشہرہ، 24اکتوبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور وہاں ٹرانسپورٹ اڈوں، فروٹ و سبزی منڈی میں سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد اور سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کاکاصاحب میں ضلعی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات سنیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی کے حوالے سے عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے اور انھوں نے اس ضمن میں حکام کو پیشرفت رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کرنے کی بھی ہدایت کی۔