وائس چانسلر کوسار یونیورسٹی سید حبیب علی بخاری کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

30

مری ،25 اکتوبر (اے پی پی )؛وائس چانسلر کوسار یونیورسٹی سید حبیب علی بخاری کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا ۔وائس چانسلر کوسار یونیورسٹی سید حبیب علی بخاری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ملاقات میں مری اور گردونواح کے مریضوں اور عوام کی بہتری کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں جلد ہی دونوں اداروں کے درمیان ایم ۔او۔یو پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری نے بتایا کہ کوہسار یونیورسٹی مری کے تعاون سے ہیپاٹائٹس بی اور  سی کے مریضوں کے لیے پی۔سی۔ آر  ٹیسٹ بھی جلد ہی مری میں کئے جائیں گے اور اس کے علاوہ  عوام کی صحت کے لیے پینے کے پانی کے نمونے لیکر ان کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ ہسپتال کے دورے کے دوران وئس چانسلر کے ہمراہ  کوہسار یونیورسٹی سے دیگر بھی  تھے۔