پشاور؛الخدمت فاونڈیشن نے 14 بیروزگارخاندانوں کیلئے باعزت روزگار کا انتظام کردیا

30

پشاور، 25اکتوبر(اے پی پی): الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے تحت14 بےروزگار خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی  کیلئے  ہتھ ریڑھیاں اور ہرمحنت کش کو چھوٹے کاروبار  کیلئے  50ہزار روپے مالیت کا سپورٹ فراہم کردیا، جس کے ذریعے مذکورہ افراد اپنے گھرانوں کی کفالت  کیلئے  اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں آغوش الخدمت ہوم سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان کی صدارت میں تقریب منعقد کیا گیا ۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے 14محنت کشوں کو سبزی، فروٹ، مچھلی، ڈرائی   فروٹ ،کھانے پینے کے سٹالز اور دیگر چھوٹے اور باعزت روزگار کے آغاز  کیلئے  ہتھ ریڑیاں اور روزگار کیلئے  مالی تعاون فراہم کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے  الخدمت فاونڈیشن کےصوبائی  صدر خالد وقاص نے کہا کہ معاشرے کے پسے  ہوئے  نادار اور ضرورت مند طبقات کو معاشرے کے اہل خیر اور صاحب ثروت افراد اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں بھرپور ریلیف فراہمی  کیلئے  کوشاں  ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج 14افراد کو باعزت روزگار  کیلئے وسائل  فراہم کرنا دراصل 14خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بےروزگار محنت کشوں کو ہتھ ریڑھیاں اور روزگار ک کیلئے  سبزی، فروٹ اور دیگر اجناس کی صورت میں مدد فراہم کی۔