لاہور، 25اکتوبر (اے پی پی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاﺅن،پائن ایونیو ، لاہور ایونیو اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی تعمیرات/کمرشل املاک کو سربمہر ومسمار کردیا اور سائن بورڈز بھی ہٹا دیئے۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے موضع امیر پورہ ، پائن ایونیو میں بلڈ نگ پلان کی خلاف ورزی پر عمارت مسمارکردی۔ امیر پورہ ، پائن ایونیو میں غیر قانونی چکن شاپس اور گیزر شاپ بھی مسمار کر دیں۔ اس کے علاؤہ لاہور ایونیو میں پلاٹ نمبر 26،31،51،49اور 50غیر قانونی کمرشل استعمال پر سیل کر دیئے گئے اور پلاٹ 12-13غیرقانونی کمرشل استعمال پر سائن بورڈز بھی ہٹا دیئے گے۔
ایل ڈی اے کی ٹیم نے پلاٹ نمبر 14 لاہور ایونیو، سائن بورڈ ہٹا کر پراپرٹی سربمہر کردی۔ پلاٹ نمبر 9 فلٹر ہاوس لاہور ایونیوکو سیل کر دیا اور سائن بورڈز ہٹا دیئے ۔ غیر قانونی تعمیرکرنے پر پلاٹ نمبر 5,6,7ارکیٹیکٹ سکیم کومسمار کر دیا گیا اور پلاٹ نمبر 17 آر جوہر ٹاون میں دکانوں کی غیر قانونی تعمیرمسمار کر دی ۔
آپریشن چیف ٹاون پلانر 2 اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ فور نے آپریشن کیا۔ مزید برآں ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف سبزہ زار میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سبزہ زار سکیم میں 15سے زائداملاک کو سیل کر دیا گیا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مسمار و سربمہر کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات /کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔











