جلالپورپیروالا،26اکتوبر(اے پی پی ):نجی سکول کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے اداروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالرز شپ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تحصیل بھر کے اداروں کے سربراہوں،سماجی شخصیات اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
دوران تقریب میٹرک ،ایف ایس سی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات میں 3 لاکھ 70 ہزار کے انعامات دئیے گئے جبکہ ادارے کی طرف سے سکول سربراہوں کو بھی شیلڈز و انعامات دئیے گئے۔
تقریب کے دوران بچوں نے پرفارمینس کا بھی مظاہرہ کیا ۔سکالرز شپ حاصل کرنے والے طلبا نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت سے منصوب کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر دی پروفیسرز گرامر خواجہ زوار حسین اور پرنسپل خواجہ عمیر احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم تحصیل بھر کے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کےلیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے تاکہ بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوسکے۔











