لاہور؛ پولیس تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، آئی جی ڈاکٹر عثمان کی مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات

18

لاہور،26 اکتوبر ( اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد،انچارج تحفظ مرکز اور وکٹم سپورٹ افسر نے کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے، مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔

 آئی جی پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تحفظ مرکز جہلم نے اپنے قیام سے اب تک 1096 لوگوں کے مسائل حل کرکے ریلیف فراہم کیا۔ 48 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی۔ نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا، 12 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔ 8 مختلف این جی اوز کے ساتھ ایم او یوز سائن،48 بے گھر افراد کو شیلٹر کے لئے اولڈ پیپل ہوم میں پناہ دلوائی۔ ڈسٹرکٹ بار جہلم سے متعدد شہریوں کوفری لیگل ایڈ مہیا کی،مشکلات کی شکار خواتین کو دارالامان منتقل کیا۔ 13 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا۔ 47 افراد کو محتلف تھانہ جات میں ریفر کیا اور کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے۔ 316 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی،5 ٹرانسجینڈرز کے ڈرائیونگ لائسنس لرنر بنوائے۔ ضلع جہلم کے تمام تھانہ جات میں ٹرانسجینڈرز کی معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔