حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انڈسٹری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے؛ ڈاکٹر عمر سیف

22

کراچی، 26اکتوبر(اے پی پی ):نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے  کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انڈسٹری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایچ بی ایل اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں پوٹینشل پر کوئی شک نہیں، انڈسٹری ملکی معیشت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔