میرپورخاص،27اکتوبر(اے پی پی): یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمٰن شیخ، جرنل سیکریٹری امین میمن کی جانب سے پوسٹ آفس چوک پر رات کے 12 بجتے ہی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مفتی شریف سعیدی، خان عبدالخالق خان ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان، میئر میرپورخاص عبدالروف غوری ضلعی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص ایڈوکیٹ سکندر کولاچی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر قبضے اور ظلم بربریت کے آج 76 برس بیت گئے ہیں لیکن کشمیریوں کی جدوجہد میں کمی نہی آسکی۔انہوں نے کہا کہ پاکسستان کشمیریوں کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے گا اور انشاء اللہ کشمیر کی سر زمین پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔