غذر،27 اکتوبر (اے پی پی): گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی یوم سیاہ کشمیر قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن طعیب سمیع کی قیادت میں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس گاہکوچ سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ تک نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے نعروں کے بینرز اٹھائے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریلی گورنمنٹ سکول پہنچی جہاں پر منعقدہ تقریب میں مقررین نے بھارتی مظالم کے خلاف کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے مگر اقوام متحدہ کے ادارے خاموش تھائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ جب تک کشمیری مسلمانوں کو آزادی نہیں ملتا ہے تب تک پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائی کے ساتھ ہیں ۔
ریلی میں سکولوں کے بچوں کے علاوہ زندگی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔