گھوٹکی ؛ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں بھارتی مظالم کی مذمت

46

گھوٹکی ،27 اکتوبر (اے پی پی ): گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔ ریلی اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں ٹاون کمیٹی کے ملازمین نے شرکت کی جبکہ دوسری ریلی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اوباڑو سے مین چوک  تک نکالی گئی جس میں اساتذہ سمیت سینکڑوں طلباء شریک تھے ۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو شاہ محمد بلوچ، ٹاون آفیسر عاشق کلہوڑو، پرنسپل بشیر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر اس لئے منایا جاتا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی قبضہ کیا تھا اور آج تک بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم جاری ہے۔

 ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں پر مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنے فوج کے شانہ بشانہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔