پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے اسٹیڈیم پہنچ گئی

6

جوہر بھارو(ملائیشیا)،27اکتوبر(اے پی پی):پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

 ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پاکستان کو گروپ بی میں بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ 3:05 بجے، تیسرا اور گروپ کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف 5:34 بجے کھیلے گا۔ ایونٹ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا۔