یوم سیاہ کشمیر؛ ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے واک کا انعقاد

55

پشاور،27اکتوبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، کشمیر پر بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور غیر آئینی غاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔

 یوم سیاہ کے  سلسلے میں ریسکیو 1122  پشاور کے صوبائی ہیڈکوارٹر سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے کے تمام اضلاع میں یوم سیاہ اور یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیریوں کی حق خودارادیت پرقابض ہے، کشمیریوں کو آزاد ماحول میں انکی مرضی کے مطابق جینے دیا جائے۔