منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے،شارق کمال صدیقی

12

 

سرگودھا،30اکتوبر(اے پی پی) :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت ِعملی کے تحت کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسرسرگودھا شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں مطلوب 162 خطرناک گینگز کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے چھینا گیا55 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔اسی طرح سنگین مقدمات میں مطلوب 6226 اشتہاری و عدالتی مفروران کوگرفتا ر کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔علاوہ ازیں اندھے قتل کی 34 وارداتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے مقدمات کو منتقی انجام تک پہنچایاگیا۔آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے انسداد کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور تھانوں میں مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ فری اور فوری مقدمات کی اندارج کے لیے واضح احکامات موجود ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار مزید بہتر کریں۔