پشاور؛ حیات آباد کمپلکیس ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد

11

 

پشاور، 30اکتوبر(اے پی پی): حیات آباد میڈیکل کمپلیکس  انتظامیہ کے زیر نگرانی خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے  بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایچ ایم سی ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی ممبرز، بیسک اینڈ کلینیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ، ہاؤس آفیسرز، نرسنگ اینڈ سپورٹنگ سٹاف اور  طالب علموں نے شرکت کی۔

 برسٹ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے کہا کہ ہر سال ماہ اکتوبر کو پینک ربن کے ساتھ بریسٹ کینسر کے بارے میں اگاہی اور بیداری کے لئے منایا جاتا ہے، بریسٹ کینسر عالمی سطح پر خواتین میں بہت عام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں پاکستان میں اسکی شرح بہت زیادہ ہے۔  بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص ایک عورت کی جان بچاء سکتی ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے،یہ ایک جان لیوا مرض ہے، اسلئے 35 سال سے زائد عمر کی خواتین ہر چھ ماہ بعد اپنے چیک اپ کیساتھ میموگرافی اور بریسٹ الٹرا ضرور کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے طبی معائنے کے لئے 5 منٹ ضرور نکالیں اور بیماری کے بارے میں کسی بھی علامات کو ہرگز نظر انداز مت کریں، کیونکہ آپکی تھوڑی سی بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔